جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور خیبر پختونخوا پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ 2021 کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سنجوگ این جی او اور ڈسٹرکٹ پروبیشن آفس، لوئر چترال کے باہمی اشتراک سے جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور خیبر پختونخوا پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ 2021 کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے آغاز میں سنجوگ تنظیم کی ڈائریکٹر حافظہ طیبہ نے اپنی تنظیم کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔ورکشاپ میں پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران ایڈووکیٹ وحید احمد چودھری لاہور ہائی کورٹ اور ملک سعید اختر ایڈووکیٹ نے جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 کے مختلف پہلوؤں پر جامع اور سیرحاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر جمیل خان، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر لوئر چترال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ 2021 کی اہم دفعات، مقاصد اور عملی اطلاق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال حمد اللہ نے بھی خطاب کیا اور بچوں کے حقوق کے تحفظ، اصلاحی نظام کی مؤثریت اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مزید یہ کہا کہ بچوں کے حوالے سے بھر پور تعاون کریں گے۔ورکشاپ کا مقصد متعلقہ اداروں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان میں جوینائل جسٹس سسٹم اور پروبیشن و پیرول قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ان کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔








