تازہ ترین

چترال میں ضلعی ہنگامی منصوبے کو صوبائی منصوبے سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال کے آفات سے متاثرہ اور حساس علاقوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی استعداد کار بہتر بنانے کے مقصد سے آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان (AKAH Pakistan) کے IRIRDVAC پراجیکٹ کے زیر اہتمام ایک اہم ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا عنوان "چترال کے حساس علاقوں میں آفات کے دوران ردعمل کو بہتر بنانے اور لچک میں اضافے کے لیے ضلعی ہنگامی منصوبے کو صوبائی منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ کرنا” تھا۔

ورکشاپ میں ضلعی انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس، اے کے ڈی این کے ذیلی اداروں، آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کی مینجمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ضلع چترال کے موجودہ کنٹنجنسی پلان (District Contingency Plan) کا جائزہ لیا اور اسے  ضلعی انتظامیہ  کے  ہنگامی منصوبے کے ساتھ مزید مؤثر انداز میں ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

اس موقع پرفوکس کے ٹرنیرعیسی خان ،جیالوجسیٹ صلاح الدین ، کواڈنیٹر ٹرنینگ فداحسن اوردوسروں نے کہاکہ  موسمیاتی تبدیلیوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مربوط منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی اور صوبائی سطح کے منصوبوں میں ہم آہنگی سے ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل ممکن ہوگا اور متاثرہ آبادی کو بہتر تحفظ اور امداد فراہم کی جا سکے گی۔

انہوں نے کہاکہ چترال قدرتی خطرات جیسے سیلاب، گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈز (GLOFs)، لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کے خطرات سے دوچار ہے، جو لوگوں کے معاش، بنیادی ڈھانچے، پانی کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کو شدید متاثر کرتے ہیں، جبکہ موسمیاتی تغیرات ان خطرات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ سرکاری محکموں اور کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جائے گا، خواتین اور کمزور طبقات کی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ میں شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر مؤثر انداز میں کام کیا جائے گا۔
یہ ورکشاپ یورپی یونین ہیومینیٹیرین ایڈ (European Union Humanitarian Aid) کے مالی تعاون سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد چترال کے کمزور اور خطرات سے دوچار علاقوں میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت اور کمیونٹی کی لچک میں اضافہ کرنا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button