تازہ ترین

پہاڑوں کے تحفظ اوران کو مربوط ترقی دینے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اورآغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے اشتراک سے ورکشاپ  | Chitral Express

چترال محکم ایریاز میں پہاڑوں کے تحفظ اوران کو مربوط ترقی دینے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اور آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے اشتراک سے شروع ہونے والےپراجیکٹ(پروموٹنگ انٹیگریٹڈ ماونٹین سیفٹی ان ناردرن پاکستان) کا اورینٹیشن ورکشاپ گذشتہ روز کالاش ویلی بمبوریت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی ، بورڈ آف ڈائریکٹرزاورسرٹ ٹیم کے ممبران نے شرکت کی ۔ جبکہ اے کےپی بی ایس کی طرف سے پلاننگ آفیسرفدا حسن، ٹریننگ آفیسررحیم امان شاہ اورشگفتہ موجود تھے۔ ورکشاپ میں فدا حسن نے چترال میں رونما ہونے والے قدرتی آفات خصوصاً سیلاب کی تباہ کاریوں،اوران کے نتیجے میں انسانی زندگی کودرپیش مشکلات کے موقع پرمتاثرہ لوگوں کی امداد کے حوالے سے سرٹ ٹیم کی کارکردگی،تجربات اورمستقبل میں حادثات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی اوراستعداد کارکوبہتربنانے کے سلسلے میں پریزنٹیشن دی۔اورکہا کہ نئے پراجیکٹ میں دس یونین کونسل شامل ہیں۔جن میں چارلوئرچترال اورچھ اپرچترال کے یوسیز شامل ہیں۔انہوں نے پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے یونین کونسل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کمیٹی کے قیام کوانتہائی ضروری قراردیا۔جبکہ وی سی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دیے جائیں گے۔ورکشاپ کے دوران مختلف سوالات اٹھائے گئے ۔اورمطالبہ کیا گیا کہ یوسی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے تجربات کو انڈیجنس نالج کے طورپراہمیت دی جائے اورکمیٹی کی سفارشات پرعمل کیا جائے ۔ شرکا نے اس بات پرزوردیا کہ نالہ بمبوریت،رمبوراورایون کو مستقبل میں محفوظ بنانے کیلئے چینلائزیشن کی جائے ۔ پی سی سی حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں۔ آرلی وارننگ سسٹم کی تنصیب ، چیک ڈیمزکی تعمیر،شجرکاری اورجنگلات پردباوکم کرنے کیلئے متبادل ایندھن کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔اس موقع پر 2015 کے سیلاب کے تجربے سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ کالاش ویلی کو جانے والے نالے کے ایک طرف پیدل راستہ تعمیر کیا جائے تاکہ ہنگامی مواقع پراسے استعمال کیا جا سکے اورسڑکوں کی خرابی کی صورت میں کالاش وادیوں تک پیدل راستے سے رابطہ بحال رہ سکے ۔فدا حسن نے کہا کہ کمیٹیز کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی تاکہ بہترسے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں ۔ اس موقع پر شرکا کی طرف سے متفقہ طورپریوسی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے عہدہ داروں کا چناوعمل میں لایا گیا ۔ جس کے تحت برزنگی خان کالاش رمبورچیرمین ، یاسر خان کراکال وائس چیرمین ،اسرارالدین ایون جنرل سیکرٹری اورحیات الدین بمبوریت انفارمیشن سیکرٹری منتخب کئے گئے ۔

Related Articles

Back to top button