تازہ ترین
غذر پولیس نے ملزم سے چھ کلوگرام افیون برآمد کرلیا

غذر (محبت دانش سے) غذر پولیس نے ملزم سے چھ کلوگرام افیون برآمد کرلیا٬ تھانہ ایمت کے حدود میں دوران تلاشی ٹریکٹر ڈرائیورخانجان ولد طلب ساکن تشنلوٹ کے قبضے سے افیون برآمد کرلیا گیا جنہیں ڈرائیور نے ٹریکٹر کے خفیہ خانوں میں چھپائے تھے۔ ایمت پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تھانہ ایمت پہنچا۔ ترجمان غذر پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ہذا میں مقدمہ نمبر 4/2020 بجرم 9c درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ خبر ملتے ہی ایس پی غذر نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایمت تھانہ پہنچ گئے۔ تھانہ ایمت کے ایس ایچ اور جوانوں میں کامیاب کارروائی پر انعامات تقسیم کیے۔ اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو سرکاری سطح پر انعامات دلوانے کا وعدہ بھی کیا۔




