تازہ ترین

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں اجلاس۔ ضیا ء الرحمنMARWAکا نیا صدر منتخب

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں MARWA REPRESENTATIVES WELFARE ASSOCIATIONکا ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ چونکہ پرانی کابینہ کی مدت ختم ہوچکی تھی اس لئے نئے صدر کی تعین کے لئے شرکاء سے مشاورت کے لئے اجلاس بلایا گیا تھا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں MARWA کے ممبران نے شرکت کی اور سابقہ کابینہ کی کارکردگی کو سراہا گیا اور متفقہ طور پر نئے صدر کیلئے ضیاء الرحمن کا نام تجویز کیا گیا اور ضیاء الرحمٰن بلا مقابلہ صدر MARWA چترال منتخب ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ضیاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ MARWAایک بہترین ادارہ ہے جس میں تقریباً پورے پاکستان سے 5 لاکھ کے قریب تعلیم یافتہ نوجوان اس فیلڈ سے منسلک ہو کر اپنے خدمات پیش کر رہے ہیں اور صحت مند معاشرے کے خواب کو لیکر برسرپیکار ہیں اُنہوں نے کہا کہ چترال ایک پسماندہ علاقہ ہے جلد ہی دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ غریب عوام اس سے مستفید ہوں۔ نئے کابینہ کی تشکیل کے بعد ضرورت مند مریضوں کے لئے مفت ادویات اور Blood Donation کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ چترال میں تقریباً 150 سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اس روزگار سے وابستہ ہیں اور اپنی پوری خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ بحیثیت صدر اُنہوں نے اپنی کابینہ کو لیکر MARWAکو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا اور ان پر اعتماد کرنے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button