ڈپٹی ڈائریکٹر زارولی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا پریس سیکریٹری تعینات

پشاور/حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں مندرجہ ذیل افسران کے فوری طور پر تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حسن علی (BS-17)پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن خیبر پختونخوا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ زارولی (BS-17) اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل پر بحیثیت پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیاہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔یادرہے کہ زارولی کا تعلق کھوژ مستوج سے ہے . وہ اس سے پہلے محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعینات تھے.جبکہ اسے قبل محکمہ اطلاعات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹزمنٹس کے عہدوں پر تعینات



