تازہ ترین

چترال ارکاری کی ایک اوربیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے

چترال ( نمائندہ/ چترال کی ایک اوربیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے. مقامی پولیس نے بتایا کہ راباط ارکاری سے تعلق رکھنے والی مسماۃ ش ب زوجہ اعتبار شاہ نے گزشتہ دن آرکاری کےمقام پردریا چترال میں چھلانگ لگاکرمبینہ طور پرخودکشی کی ہے. وہ چار بچوں‌کی ماں تھیں ، جن میں دو بیٹے اوردوبیٹیاں‌ہیں ، جبکہ خاتون کی عمر تقریبا چالیس برس تھی. وجہ خودکشی فلحال معلوم نہ ہوسکی تاہم ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ تھیں. پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو دریا سے نکال کرڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالہ کیاگیا .

Related Articles

Back to top button