تازہ ترین

کوشٹ، افغان مہاجر اور اور مقامی شخص کے درمیان تکرار، مہاجر زخمی، مقامی شخص مردہ پایا گیا

چترال (نمائندہ )اپر چترال کے کوشٹ کے گاؤں سندراغ کے مقا م پر پیر اور منگل کی درمیانی رات سندراغ بازار میں بیکری کے مالک افغان مہاجر اور مقامی نوجوان کے درمیان تکرار کے دوران افغان مہاجر کو چاقو کے زخم آئے جبکہ مقامی باشندہ امتیاز عرف گورو بعدازاں اپنے گھر کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہ ہوسکے کیونکہ ٹیلی فون پر بار بار کوشش کے باوجود مقامی پولیس نے واقعے کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

Related Articles

Back to top button