تازہ ترین

گذشتہ انصاف ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کا ایک اہم جلاس زیر صدارت عبدالغنی صدر آئی ٹی اے لوئیر چترال منعقد

چترال (نامہ نگار)گذشتہ انصاف ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کا ایک اہم جلاس زیر صدارت عبدالغنی صدر آئی ٹی اے لوئیر چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری آئی ٹی اے منطور قادر سابق صدر شاہد جلال اور دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔مشاورت کے بعد انصاف ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کے لئے کابینہ تشکیل دیا گیا جسمیں عبدالغنی دروش (سینئر نائب صدرI-)مہرودہ بی بی(نائب صدر فیمل) غلام اسحاق (جوائنٹ سیکرٹری)امتیاز الدین (پریس سیکرٹری) شاہ فرید الحق )سینئر نائب صدر II ) قاضی شاہد احمد(نائب صدر) عالمگیر بادشاہ (فنانس سیکرٹری) عمبرینہ جبین(انفرامیشن سیکرٹری فیمل) شامل ہیں۔ اجلاس میں صدر انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع لو ئیر چترال نے ماہ اپریل 2020 میں ٹیچرز کنونشن مقعقد کرانے کا فیصلہ کیا جسمیں وزیر تعلیم، ڈائیریکٹر ایجوکیشن سمت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران شر کت کریں گے۔ جسمیں ضلع چترال میں تعلیم کے فروع اور اساتذہ کے جائزمسائل کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کریں گے۔اور ان مسائل کے حل کے سلسلے میں ITA چترال بھر پور کوششیں کریگا۔

Related Articles

Back to top button