291

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے چمرکن میں اتشزدگی سے متاثرہ گھر کے مالک کو امدادی سامان پہنچائی گئی

چترال (نمائندہ )ڈپٹی کمشنرلوئر چترال حسن عابد کی خصوصی ہدایت پرگذشتہ شپ چمرکن میں اتشزدگی سے متاثرگھر کے مالک جے یوآئی چترال کے رہنما(ریٹائرڈ)صوبیدارمیجر عبدالصمد کو ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے امدادی سامان پہنچائی گئی۔امدادی سامان میں ٹینٹ،گرم بسترے،چادر اور اشیائے خوردنوش شامل تھی۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اے سی ثقلین سلیم اور تحصیلدار سیفور خان نے امدادی سامان کے ساتھ متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اتشزدگی سے متاثر گھر کا معائنہ کیا اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صوبیدارمیجر(ر) عبدلصمد خان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبیدار میجر ریٹائرڈ عبدالصمد خان نے امداد کی فراہمی اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں