اپرچترال(ذاکر محمدزخمی)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی عملدرآمد کے سلسلے میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے یارخون ویلی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے میں لوگوں کے لئے درپیش مختلف مسائل کاجائزہ لینا اوران کو حل کرنا مقصود تھا۔ انہوں نے عوام الناس کو کورونا کی دوسری لہر سے متعلق آگاہ کیا اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ اس دوران دکانوں میں موجود اشیاء خوردنوش کے نرخنامے اورزائدالمیعاد اشیاء خوردنوش کے تاریخ میعاد بھی چیک کئے اورتمام کاروباری حضرات کو ناجائزمنافع خوری سے باز رہنے کی ہدایت کی۔
265