328

اپر چترال میں 10 روزہ صفائی مہم کا آغاز

اپرچترال( ذاکر محمد زخمی)  صفائی مہم ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی نگرانی میں ہورہا ہے۔ اس مہم میں تحصیل میونسپل انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس اور دوسرے رفاعی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ربنواز خان تحصیلدار مستوج اور TMA موڑکہو/تورکہو کے دفتری اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ موڑکہو کے حدود میں صفائی کے حوالے سے بھر پور مہم کا انعقاد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے عوام الناس کو صفائی مہم کے حوالے سے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے پیغامات پہنچادئیے۔انہون نے کہا کہ بطور مہذب شہری اپنے معاشرے کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا احلاقی فرض ہے۔ لہذا اس دس روزہ مہم کے دوران آپنے اپنے گھروں کے اردگرد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانہ لگائیں اور حکومت کے اس مشن کو اپنی منطقی انجام تک پہنچانے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کا ساتھ دیں۔کیونکہ صاف ستھرا ماحول صاف ستھرا زندگی اور صاف ستھرا زندگی سے صحت مند معاشرہ جنم لیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں