317

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے چترال کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے چترال کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ادارے کی طرف سے اسلام آباد سے چترال کے لئے ہفتے میں دو پروزایں 5مارچ سے چلائی جائیں گی۔جوکہ جمعہ اور پیر کے روز ہوں گے۔اس کے علاوہ عوام کو فضائی سہولت دینے کیلئے حیر ت انگیز طورپر کرایوں میں رعایت دی گئی ہے۔جواسٹارٹنگ کرایہ 5965ہوگی۔تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر اور سیاح اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی طرف سے پروازوں میں اضافے اور کرایوں میں کمی پرعوام نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔اور کہا ہے کہ اس سے مسافروں کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں