70

چترال کے پیرامیڈیکل ملازمین 9مارچ کو پشاور دھرنے میں شریک ہوں گے..صدر وقار احمد

چترال ( نمائندہ ) آل پیرمیڈیکل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے صدر وقار احمد نے کہاہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے پیرامیڈیکل ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لئے صوبائی کابینہ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے 9مارچ کو جوق درجوق پشاور پہنچ کر اس تاریخی دھرنے میں شریک ہوں گے جوکہ پروموشن میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والی ذیادتیوں کے خلاف دی جارہی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکل کے پروموشن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں ڈی جی ہیلتھ سروسز نے جو لیت ولعل سے کام لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے، اس کے خلاف ڈی آئی خان سے چترال تک پیرامیڈیکس یکجا ہوکر اس حق کو حاصل کرنے کا تہیہ کرلیا ہے اورمطالبے کی منظوری تک دھرنا دینے اور مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email