307

چترال کے باشعورعوام انسداد پولیومہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لےکر  اب تک چترال کوپولیوفری  ضلع رکھاہواہے /کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل علی ظفر

چترال(ڈیلی چترال نیوز)کمانڈنٹ چترال  سکاوٹس کرنل علی ظفرنے ویمن اینڈچلڈرن ہسپتال چترال میں پانچ  سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوسے بچاوکے قطرے پلاکرپولیومہم کاآغاز کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں  نے  کہاکہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر اس موذی وائرس سے بچایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے ۔ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوتاہی نہ کریں اس سے نہ صرف ان کے بلکہ پورے ملک کے بچے ہمیشہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ   اس  موذی مرض کے خلاف جدوجہدصدقہ جاریہ ہے چترال کے باشعورعوام انسداد پولیومہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لےکر  اب تک چترال کوپولیوفری  ضلع رکھاہواہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ رہے گا۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نےمہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے سے قبل اور بعد میں ہینڈ سینٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔ اورچترال سکاوٹس کی طرح تعاون کی یقین دہانی کی

اس موقع پرای پی آئی کواڈینٹرچترال ڈاکٹر فرمان نظارنے کہاکہ  پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے  انتظامات کیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران نہ صرف لوگوں میں پولیو کے مرض کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے گا، بلکہ گھر گھر جا کر پولیو ے قطرے بچوں کو پلائے جائیں گے۔  گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو خصوصی قسم کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمدنے کہاکہ آگاہی مہم کے تحت بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے والدین کے خدشات دورکئے جائیں گے  اوراُن کو مطمئن کرکے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے  جائیں گے ۔ اس موقع پرچترال سکاوٹس کے میجرشازیب ،ڈپٹی ڈئریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈبلیوایچ اوکی طرف سے امیونائزیشن آفیسرڈاکٹرسلیم سیف اللہ،جمال الدین  اوردیگرموجودتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں