249

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کے دن انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد

پشاور /محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختون خوا کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کے دن بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور خان کے مطابق انٹرسٹی یعنی شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پابندی سے مستنی ہے، مال بردار گاڑیوں سمیت میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں پر بھی مذکورہ پابندی نہیں ہوگی، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر بھی ہفتہ اور اتوار کو پابندی برقرار رہیگی، پابندی کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کیوجہ سے لگائی گئی ہے، مذکورہ پابندیوں کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کو مکمل اعتماد میں لیا گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں دیگر 5 دن ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں