281

کورونا کو مذاق نہ سمجھیں ورنہ صورت حال قابو سے باہر ہوجائیگی،ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ریجن

ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ریجن سید صادق شاہ نے کہاہے کہ بلتستان میں کورونا کے کیسز 31 ہوگئے ہیں ان میں سے 29 کیسز سکردو کے ہیں اتنے سارے کیسز آنے کے باوجود لوگ کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں اور مہلک بیماری کو مذاق سمجھ رہے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں ورنہ صورت حال قابو سے باہر ہوجائیگی پریس کلب سکردو میں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر اشرف مرحوم کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عجیب بات ہیکہ ہمارے لوگوں نے ماسک کو مذاق بنادیا ہے لوگوں کی بیاحتیاطی کی وجہ سے کورونا تیزی سے بڑھ رہاہے 31 کورونا کے کیسز کا سامنے آنا اس بات کی دلیل ہیکہ ہم کورونا کو اب تک مذاق سمجھ بیٹھے ہیں ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ مذاق مذاق میں کوروناسے بڑا نقصان ہوگا ہماری لوگوں سے درخواست ہیکہ وہ کورونا کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ورنہ حالات بیقابو ہوجائیں گے اور ہم بڑے حادثے کا شکار ہونگے سماجی دوری کو یقینی بنایاگیا تو کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے ہمارا المیہ یہ ہیکہ ہم کسی بھی چیزکو سنجیدہ نہیں لیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیشہ نقصان ہوتا رہا ہے انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسینیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے کہ ویکسینیشن سے جنس تبدیل ہوگا اور خواتین کے چہرے پر داڑھی نکلے گی عوام افواہوں پر عمل نہ کریں اور قریبی مراکز سے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ موذی مرض سے بچا جاسکے اگر ویکسین سے کوئی خطرہ ہوتاتو ہم ویکسین نہ لگواتے سارے ڈاکٹرز ویکسین لگواچکے ہیں تو عام لوگوں کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں