253

ضلعی انتظامیہ اپرچترال کی طرف سے تورکہو کےحالیہ مسلسل بارشوں کی وجۂ سے متاثرین میں ریلیف تقسیم

اپر چترال(ذکرذخمی سے) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے حالیہ مسلسل بارشوں کی وجۂ سے متاثر ہونے والے لوگوں کے ساتھ امداد پہنچانے کے سلسلے میں سب تحصیل تورکہو کا دورہ کیا اور بارشوں کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور ساتھ ساتھ تمام نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہون نے متاثرین میں ریلیف آئٹمز بھی تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے متعلقہ تحصیلدار کو جلد از جلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے مفصل رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ نقصانات کے بابت متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جاسکے۔

Fac

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں