453

اظہارتعزیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سابق ایم پی اے اپرچترال  سیدسردارحسین شاہ نے اوناوچ یارخون گاڑی حادثے میں  9 افراد کے جان بحق ہونے پرلواحقین سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہار

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سابق ایم پی اے پاکستان پیپلزپارٹی  ضلع اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے اوناوچ یارخون گاڑی حادثے میں  9 افراد کے جان بحق ہونے پرلواحقین سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااپنے تعزیتی پیغام میں  تمام  غمزدہ خاندانوں سے  دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔آمین ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ حادثے میں جان بحق ہونے والے خاندانوں کم ازکم دس دس لاکھ روپے امداددی جائے اوریوسی یارخون کوبنیادی سہولیات دیکرسڑکوں اورپلوں کی تسلی بخش تعمیرکی جائے آئے روز ایسے واقعات رونمانہ ہوسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں