336

سنگور میں گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا

چترال(چ،پ) لوئر چترال سنگور کے مقام پر رحمت عزیز کے کھیتوں میں پڑے گندم کے تیار فصل میں بچوں کی شرارت کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ موقعے پر سنگور پہنچ کر گندم کے فصل پہ لگی آگ پر قابو پالیا، اور کھیتوں کے ساتھ منسلک گھر کو بھی متاثر ہونے سے بچا لیا، فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے 5 جوانوں نے حصہ لیا اور دوران فائر فائٹگ 2500 لیٹر پانی استعمال ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں