تازہ ترین
اپر چترال مستوج چپاڑی کے معروف شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار حاکم اکبرعلی خان مختصرعدالت کے بعدآج بونی ہسپتال میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔

چترال(ڈیلی چترال نیوز)اپر چترال مستوج چپاڑی کے معروف شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار حاکم اکبرعلی خان مختصرعدالت کے بعدآج بونی ہسپتال میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔مرحوم حاکم اکبرعلی خان کوآبائی قبرستان چپاڑی میں سپردخاک کردیاجائیگا۔وہ شجاعت علی بہادر،محمدعلی، ذوالفقارعلی،امجدعلی خان ،مظہرعلی کے والدمحترم اورڈاکٹرسعدملوک،انجینئرمحسن علی وعبدالحمیدریشن کے سسرجبکہ کھوارآدب کے مشہورشاعر،ادیب رحمت اکبرخان رحمت مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے ۔مرحوم ریٹائرڈ صوبیدار حاکم اکبر خان ملنسار اور خوش باش اور کھوار ادب سے محب رکھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلندکرے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔ان کےپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین




