655

اپرچترال کے پاوریارخون میں سیلاب سے چترال بروغل روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامنا

چترال (ڈیلی چترال نیوز) اپرچترال کے پاوریارخون میں سیلاب سے چترال بروغل روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامنا۔سابق ممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ نے ضلعی انتظامیہ اپرچترال اوردیگرمتعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بالائی یارخون کوچترال سے ملانے والا واحدراستہ ہے  اس کی بندیش سے  چترال جانے اورآنے والے مسافروں کابراہ راست سفربری طرح متاثرہوچکاہے  روڈ کی بحالی کے لئے فوری طورپرکام شروع کیاجائے ۔اگرمتعلقہ ادارے فوری کام شروع نہیں کیاگیا بالائی یارخون میں اشیائے خوردونوش اوردیگرسامان کی قلت ہونے کاخطرہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں