390

آغا خان ہیلتھ سروس کی میڈیکل ٹیم کو چترال سکاوٹس کے جوانوں نے یارخون میں پاؤر کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے بند روڈ عبور کرکے بروغل پہنچنے میں مدد فراہم کردی

چترال (ڈیلی چترال نیوز   )  آغا خان ہیلتھ سروس کی میڈیکل ٹیم کو چترال سکاوٹس کی ٹیم نے یارخون میں پاؤر کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے بند روڈ عبور کرکے بروغل پہنچنے میں مدد فراہم کردی۔ اے کے ایچ ایس پی کے بیسک ہیلتھ سنٹرز کے منیجر نصرت جہان میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بروغل جارہی تھی کہ پاور یارخون میں نہر کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے سیلاب نے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا لیکن میڈیکل ٹیم کی بروغل میں ضرورت کے پیش نظر چترال سکاوٹس کے 141ونگ  پاؤر پوسٹ کے پوسٹ کمانڈر لانس نائیک سیدصابیر  اللہ نے جوانوں کو لے کر اپنی جان جوکھوں میں ڈالتے ہوئے کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد میڈیکل ٹیم کی گاڑی کو عبور کرادیا۔ درین اثنا ء نصرت جہان نے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ، پوسٹ کمانڈر پاورپوسٹ اورجوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں