319

گزشتہ دن گولین گول میں سیلاب آنے سے رابطہ سڑک سیلاب برد

گزشتہ دن گولین گول میں سیلاب آنے سے رابطہ سڑک سیلاب برد ہوگئی ہے ۔ سیلاب سے نشیبی علاقوں کے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیلابی ریلا ایک غیر سرکاری اداے کے تعیمر کردہ بجلی گھرکے چینل میں بھی داخل ہونے سے چینل کو جذوی نقصان پہنچا ہے اور بجلی کی ترسیل بند ہے ۔ دریں اثنا اے ڈی سی (ریلیف ) عبد الولی خان نے متاثرہ علاقے کادورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے اندر شدید گرمی کی صورت میں چترال کے چند حساس گلیشئر ز کی پھٹنے کے خدشات کا بھی اظہارکیا ہے ۔ جن میں گولین کا علاقہ بھی شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں