تازہ ترین

گلاف ٹو پروجیکٹ کے زیر انتظام اپر اور لوئر چترال میں سیلاب سے متاثر شدہ علاقوں مختلف دیہات میں ٹریننگ

چترال/گلاف ٹو پروجیکٹ کے زیر انتظام اپر اور لوئر چترال میں سیلاب سے متاثر شدہ علاقوں مختلف دیہات میں کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لولکل افراد کو فرسٹ ایڈ، شفٹنگ اور آگ سے بچاو کی ٹریننگ دی جارہی ہے، اس سلسلے میں لوئر چترال ارکاری میں ایک روزہ ٹریننگ اور اوئیرنس سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ونگ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں شرکت کی، ٹریننگ اور اوئیرنس کا مقصد علاقے کی لوکل کمیونٹی کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، زخمیوں یا مریضوں کی منتقلی، فرسٹ ایڈ دینےاور آگ بجھانے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں گئیں، کمیونٹی کے افراد سے فرسٹ ایڈ دینے کا عملی مشق بھی کرایا گیا، ٹریننگ سیشن میں لوکل کمیونٹی مرد اور خواتین نے دلچسچی ظاہر کی اور عملاً حصہ بھی لیا.

Related Articles

Back to top button