تازہ ترین

چترال سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت حافظ محمد ادریس کی قتل کے خلاف پشاور میں رہائش پذیرچترالیوں کا احتجاج

پشاور/چترال کے گاوں ایون سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت حافظ محمد ادریس کی نامعلوم افراد کے طرف سے پشاور میں اندھادھند فائرنگ سے قتل کے خلاف پشاور میں رہائش پذیرچترالیوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نےمیت کو وزیرباغ روڈ پر رکھ کر قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔اس موقع پر انجمن تحفظ حقوق چترال کے نمائندگان چترال سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی کاروباری پیشے سے وابستہ افراد علماء وکلاء صحافی برادری اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button