255

پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے رہنما اور ممتاز بزنس مین انجنئیر فضل ربی جان نے تجار یونین چترال کے انتخابات میں کامیابی پر بشیر احمد اور اس کے پینل کو مبارکباد

چترال (نمایندہ  ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے رہنما اور ممتاز بزنس مین انجنئیر فضل ربی جان نے تجار یونین چترال کے انتخابات میں کامیابی پر بشیر احمد اور اس کے پینل کو مبارکباد دی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ پر امن اور برادرانہ ماحول میں تجار یو نین کے انتخابات قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے نومنتخب کابینہ کو یقین دلایا ۔ کہ چترال بازار اور تاجروں کے مسائل حل کرنے میں انہیں بھی اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔ انہوں نے تجار یونین کےرنر اپر امید وار نور احمد چارویلو کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نے جمہوری انداز میں اپنےشکست کو تسلیم کیا ۔ اور یونین کے ساتھ بھرپورتعاون کا یقیناً دلایا ۔ جو کہ قابل تعریف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں