350

اپرچترال ملازمتوں پر دوسرے اضلاع کے افراد کی تعیناتی نوجوانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے/صدررحمت غازی خان/سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ

اپرچترال(نامہ نگار)ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف اپرچترال رحمت غازی اورانفارمیشن سیکرٹری سیدمختارعلی شاہ ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ خیبرپختونخواہ لاء اینڈ ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اپر چترال میں کلاس فور،ڈرائیورز، اورکمپیوٹر اپریٹرز کی تقرری پر دوسرے اضلاع کے افراد کی تعیناتی نوزائیدہ ضلع اور انکی نوجوانوں کیساتھ سراسر نا انصافی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے  کوارڈینیٹر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اپر چترال نے فوری طور پر اپرچترال کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیوں کے ازالے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے اور مذکورہ تعیناتیوں کو فوری طورپر منسوخ کرکے اپر چترال کے نوجوانون میں مقابلے کا امتحان رکھنے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اپر چترال بلحاظ شرح خواندگی دوسرے ضلعوں سے سب سے آگے ہے ان کے نوجوانون کو نوکریوں کے مواقع سے محروم رکھنا انصاف کا قتل ہے اورڈیپارٹمنٹ کی اس طرح غیر قانونی اور انصاف کے قتل کرنے سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو شدید نقصان پہنچا ہے اُنہوں نے اس نا انصافی کے خلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے اسکا نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ادارہ جو انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے وہ انسانی حقوق کی دھجیان اڑادیں تو پھر کیا رہ جاتا ہے ہم اب اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ متعلقہ ادارے غیرمقامی لوگوں کوبھرتی کرکے پی ٹی آئی حکومت کوبدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں