313

خالد ڈوگر ٹرسٹ اور الخدمت فاونڈیشن چترال کے زیراہتمام تین دنوں سے جاری فری آئی کیمپ اختتام پذیر

چترال (نمائندہ )خالد ڈوگر ٹرسٹ اور الخدمت فاونڈیشن چترال کے زیراہتمام تین دنوں سے جاری فری آئی کیمپ اختتام پذیرہوا -اس فری آئی کیمپ میں ماہرڈاکٹروں کی ذریعے ضلع چترال لوئر اور اپرکے 256مر یضوں کا تفصیلی معاینہ کیا گیا، ان تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کئے گئے جبکہ 36مریضوں کا مفت اپریشن بھی کیا گیا-اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے ہیلتھ کوارڈینٹر اسدکامران نے فری آئی کیمپ کے انعقاد پرخالد ڈوگرٹرسٹ پاکستان اور الخدمت فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا جبکہ جمایت اسلامی ضلع چترال کے لوئر امیر مولانا آخو نزادہ رحمت اللہ اور الخدمت لوئر چترال کے صدر نوید احمد بیگ نے بھی کا میاب آ ئی کیمپ کے انعقادد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں