256

جنجریت کوہ روڈ اور پیڈو کے تعاون سے بننے والے پاور ھاوس میں تاخیر باعث شرم ہے ۔رضیت باللہ

دروش ایکشن فورم کے صدر رضیت باللہ نے جنجریت کوہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ سات سال پہلے جنجرت کوہ روڈ پر کام کا۔اغاز کیا گیا تھا لیکن بد قسمتی سے اس کے ایک پورشن پہ کام کا پتہ بھی نھی۔ جبکہ پورشن 2 پہ کام کا اغاز پورشن ون سے کافی بعد میں کیا گیا جو کہ تسلی بخش ھے ضلعی انتظامیہ اور صوبائ حکومت چاھیے کہ اس سلسلے میں فورأ انکوائری کرکے زمہ دار افراد کو کٹھرے میں کھڑا کرے عجیب بات ھے کہ صوبائ حکومت اپنے دئے ھوۓ رقم کے بارے میں بھی تفتیش سے گریزاں ھے جبکہ علاقے کے عوام بھی روڈ کی ناگفتہ بے حالت سے پریشان ھیں جبکہ ساتھ ساتھ کثیر رقم سے بننے والہ پاور ھاوس بھی پیڈو کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث لوگوں کو روشنی میسر کرنے سے قاصرہے اسے کہتے ھیں عجب کرپشن کی غضب کہانی۔ھم عوام کو یقین دلاتے ھیں کہ دروش ایکشن فورم اس حوالے سے بھر پور اواز ا ٹھائ گی ۔ جبکہ سابق ناظم دروش ٹو قسوراللہ قریشی نے دروش ایکشن فورم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوے اتحاد پر زور دیا اس موقع پر صوبیدار نظام سابق ناظم شیشی کوہ شیر نزیر سابق یو سی ناظم جمشید سابق ناظم وقار احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں عمائیدین اورعلاقے کے عوام موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں