تازہ ترین

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کا 5وین یوم تاسیس پانچ نومبرمنایا گیا

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچترال حفیظ اللہ نے شہیداسامہ_وڑائچ_کیرئراکیڈیمی کی5ویں یوم تاسیس/سالگرہ کی مناسبت سے اکیڈیمی واقع سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال کاوزٹ کیا۔اے اے سی نےاکیڈیمی اوردیگرمختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات کے ہاتھوں بنے کیلیگرافی اورفن پاروں کی اسٹالز کا معائنہ کیا اور اسٹوڈنٹس کے تخلیقی صلاحیتوں کی ستائش کی۔انہوں بک اسٹال کا بھی معائنہ کیا۔ غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اسٹوڈنٹس کے انہی تخلیقی صلاحیتوں کی مزید نشونما اور پراجیکشن کے لئے اکییڈیمی کے ڈائریکٹر فداء الرحمان صاحب کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کو دیگر مناسب اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ بعد میں ڈپٹی کمشنرحسن عابد صاحب کی زیرصدارت ایک پروگرام منعقد ہوا جس کے شروع میں شہید اسامہ وڑائچ (سابق ڈی سی چترال) کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چترال کے لئے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔اکیڈیمی کےقیام کی پانچویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اور ڈی سی صاحب کے ہاتھوں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے چترال کے کئی شہریوں کو توصیفی شیلڈ اور اسناد سے نواز  کیا

 

Related Articles

Back to top button