تازہ ترین

ڈگری کالج بونی کے طلباء کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مارچ اور جلسہ۔

گوارنمنٹ ڈگری کالج بونی کے طلباء آج اپنے مطالبات کے حق میں خاندان کالج سے احتجاجی ریلی کرتے ہوئے بونی چوک پہنچ کر احتجاجی جلسہ منعقد کیا ۔سٹوڈنٹ رہنما اپنے بنیادی مسائل جن میں پینے کا پانی کی قلت ،ٹیچینگ اسٹاف کی کمی،ٹرانسپورٹ کا مسلہ اور فرنیچر کی عدم دستیابی پر شدید نعرہ بازی اور تقریریں کی ،مسائل فوری حل نہ ہونے کی صورت میں شدید رد عمل کی دھمکی دی ۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے سٹوڈنٹ رہنماوں سے اکر میٹنگ کی اور ان کے مسائل کو بنیادی اور جائز قرار دیکر اولین فرصت میں حل کرنے کی یقین دہانی کی جس پر طلباء اپنا احتجاج پر امن طور پر منتشر کردی۔

Related Articles

Back to top button