تازہ ترین
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال حفیظ اللہ نے چترال ٹاون کے مختلف ہول سیل ڈیلرزسے مموعہ بیگزبڑی تعدادپربرآمدکرکے ضبط کرلی اورڈیلرکے خلاف قانونی کارروائی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات پرضلعی انتظامیہ لوئرچترال پولی تھین بیگزکے خریدوفروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئے ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال حفیظ اللہ نے چترال ٹاون کے مختلف ہول سیل ڈیلرزسے مموعہ بیگزبڑی تعدادپربرآمدکرکے ضبط کرلی اورڈیلرکے خلاف قانونی کارروائی کی ۔اس چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اور ایکسپائراشیاء فروخت کرنے ، نرخنامے پر عملدرامدنہ کرنے، ناپ تول، صفائی کا معیارنہ رکھنے دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی ۔عوامی حلقوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال کی طرف سے بازار چیکنگ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کار وائیوں کو اطمینان بخش قراردیا۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر چلا یا جائے تاکہ قانون شکن عناصر پر قانون کی عملداری کا خوف قائم ر ہے۔





