251

ریحانکوٹ بالا میں میاں مقصودعلی شاہ کے گھرکی تیسری منزل میں اگ لگنے سے چار عدد کمرے اور ایک عدد اسٹور جل کر مکمل طورپرخاکستر

چترال(بشیرحسین آزاد)ہفتہ یکم جنوری کودوپہر 2 بجے کے قریب ریحانکوٹ بالا میں میاں مقصودعلی شاہ کے گھرکی تیسری منزل میں اگ لگنے سے چار عدد کمرے اور ایک عدد اسٹور جل کر مکمل طورپرخاکستر ہوگئے۔اگ لگنے سے تقریبا25 لاکھ کا نقصان بتایا جارہا ہےتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اگ بجھانے میں علاقے کے نوجوانوں،ریسکیو1122اور پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اگ پرڈیڑھ گھنٹے کے اندر مکمل قابو پاکر اگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔اگ لگنے کی وجوہات بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں