معروف سیاسی شخصیت سابق یوسی ناظم سہراب خان اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

چترال (نامہ نگار)پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ پشاورمیں سابق یوسی ناظم وسابق اُمیدوارصوبائی اسمبلی چترال سہراب خان اپنے ساتھیوں اورخاندان سمیت صوبائی صدرنجم الدین خان کی موجودگی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں آل مسلم لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑکرتقربیابارہ ہزارووٹ لے تھے اوریونین کونسل شیشی کوہ چترال کے ناظم رہ چکے ہیں ۔ان کے ساتھ ارندوکے حاجی محمدداودشمانی ،حاجی علی محمدخان ورداک،حاجی صلاح الدین شمانی اورسہیل احمدبھی تھے۔شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین ،صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ،ایوب شاہ ،سلیم خان،سعیدخان،بخت بیدارخان،انجینئرفضل ربی جان اورشہزادہ خالدپرویزبھی شریک تھے۔جبکہ شہزادہ خالدپرویز فرزند شہزادہ محی الدین سابق ایم این اے چترال چنددن پہلے اسلام آبادمیں بلاول بھٹوکے ساتھ ملکرپیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدرنجم الدین خان نے کہاکہ مختلف علاقوں سے لوگ جوق درجوق پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں اورپیپلزپارٹی کی مقبولیت روزبروزبڑھتی جارہی ہے ۔انہوں نے یہ اُمیدظاہرکی کہ آنے والےبلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے صوبے سے اکثریتی ووٹ حاصل کریگا۔تقریب سے سابق صوبائی وزیرسلیم خان ،ضلعی صدرانجینئر
فضل ربی جان اورشہزادہ خالدپرویزنے خطاب کرتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگا۔




