تازہ ترین

سہت موڑکھؤ پاکستان مسلم لیگ نواز کی تنظیم نو۔

بمقام دولدور سہت زیر صدارت ریٹائر صوبیدار افضل علی شاہ پاکستان مسلم لیگ نواز وی سی سہت کا ایک ھنگامی میٹنگ منعقد ہوئ جو کہ تلاوت کلام پاک سے اغاز کیا گیا تلاوت کی سعادت قاری حمید الرحمان نے حاصل کی اسکے بعد تنظیم سازی کے سلسلے کافی مشاورت کے بعد وی سی لیول پہ ایک تنظیم تشکیل دی گئی میٹنگ ہذا میں وی سی سہت کے اکثر دیہات کی نمائندگی شامل تھیں اور کافی تعداد میں لوگوں نے دوسرے پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ نواز کے قافلے میں شامل ہوئے۔میٹنگ کے شرکاء متفقہ طور پر پارٹی پالیسی اور بیانیہے کی حمایت اور پارٹی کو مزید فعال اور منظم کرنے پر زور دیا اور پارٹی اور قائدین پر ڈھاۓ گئے مظالم کی مذمت کی اور آئندہ ایک منظم پارٹی بن کے ابھرنے کے عظم رکھتے ہوئے رابطے تیز کرنے پر متفق ہوئے۔
نئے کابینہ کے اسماء اور عہدے ذیل ھیں۔
(1)صدر پی ایم ایل سہت۔مبارک حسین شاہ۔
(2) سینئر نائب صدرظفر الدین۔
(3) نائب صدر۔حمید الرحمان۔
(4) جنرل سیکرٹری۔ظہیر الدین۔
(5)جائنٹ سیکرٹری۔حافظ علی شاہ۔
(6) سیکرٹری فنانس۔نصیر اللہ۔
(7) انفارمیشن سیکرٹری۔اصلاح الدین۔
(8) سوشل میڈیا سیکرٹری مھتاب احمد۔
اس طرح یوتھ ونگ کےلئے شاہ حسین،مھتاب احمد،جنید احمد،مزمل علی شاہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔خواتین ونگ کےلئے دختر شیر نادر کو نامزد کیا گیاجو خواتین سے رابط رکھے گی۔

Related Articles

Back to top button