279

انسدادہشت گردی کورٹ سوات نے دروش میں رہائش پذیرافغان باشندے کو بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کی پاداش میں 14سال قید بامشقت کی سزا سنادی

چترال (نمائندہ ) جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی کورٹ سوات IIمیں افغان باشندے کو بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کی پاداش میں 14سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے جسے گزشتہ سال 24جون کو چترال کے علاقہ دروش سے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ استعاثہ کے مطابق ملزم آفتاب ولد محمد عظیم(افغان باشندہ) ساکن دلہ زاک روڈ پشاور کے دروش بازار میں واقع دکان سے 21850میٹر سیفٹی فیوز اور 1911عدد ڈائنامائٹ برامد کئے گئے تھے جنہیں وہ دہشت گردی کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے اور اپنا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتارہے تھے۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ سوات میں اے ٹی اے اور دوسرے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں