230

ویلج کونسل شیاقوٹک کے چیرمین اور سینئر رہنما فخر اعظم کی سربراہی میں سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنان اپر دیر میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لئے چترال سے روانہ

چترال (نمائندہ ) وزیرا علیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کی خصوصی ہدایت پر اور ویلج کونسل شیاقوٹک کے چیرمین اور سینئر رہنما فخر اعظم کی سربراہی میں سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنان اپر دیر میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لئے چترال سے روانہ ہوگئے۔ ٹاؤن ہال چترال سے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ کارکنوں کی ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ روانہ ہوگئی۔ اس موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر اعظم نے کہاکہ امریکہ آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے لائی گئی حکومت کو گراکر انتخابات کرانا ہمار ا ٹارگٹ ہے جسے ہم حاصل کرکے رہیں گے۔ اس موقع پرنابیگ ایڈوکیٹ نے کہاکہ  چترال کے کارکنوں میں سخت جوش وخروش پایا جاتا ہے اور وہ خان صاحب کے اشارے کے منتظر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں