303

بونی مستوج روڈ پر جای کام کی وجہ سے آوی لشٹ کے مکینوں کی کھڑی فصلیں اور درخت تباہ ہورہے ہیں۔

بونی مستوج روڈ پر جاری کام کی وجہ سے آوی لشٹ اور ملحقہ جگہوں کو سراب کرنےو الی واحد نہر مارچ کے مہینے سے بند ہے کیونکہ اوپر سے بھاری پتھر اور ملبہ گرنے کی وجہ سے ان نہر کی صفائی ممکن نہیں رہتی جس کی وجہ سے آوی لشٹ اور اس سے ملحقہ جگہوں کے ایک سو بیس گھرانوں کی کھڑی فصلیں اور درخت سوکھ کر تباہ ہورہے ہیں۔ یہاں کے مکینوں نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ہم مارچ سے مسلسل ضلعی انتظامیہ کی نوٹس میں یہ بات لا رہے ہیں کہ اس سڑک کی تعمیر سے اس کے نیچے ہماری زمینات ، درختان اور نہر خراب ہورہےہیں اور ٹھیکیدار کو پابند بنایا جائے کہ وہ ملبہ ہماری نہر اور درختوں کے اوپر نہ گرائے ، مگر ہماری بات کوئی بھی سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک پر کام کی وجہ سے گرنے والے ملبہ ہماری زمینات اور درختوں کو تباہ کررہے ہیں مگر اس کا کوئی معاوضہ ہمیں نہیں مل رہا ہے۔اس کے علاوہ اوپر سے بھاری پتھر اور مٹی گرنے کی وجہ سے علاقے کو سیراب کرنے والی واحد نہر بھی خراب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کھڑی فصلیں اور درخت تباہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ ، منتخب نمائندوں اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد نہر کی بحالی ، درختوں اور زمینات کا معاوضہ ادا کریں اور آئیندہ کے لئے کوئی بھی ملبہ ہماری آباد زمینوں پر نہ گرائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں