273

محکمہ جیل خانہ جات کی آسامیوں پر بھرتی میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت ۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا سخت نوٹس،آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بدعنوانی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو سات دن کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی کو محکمہ جیل خانہ جات میں بنوں اور ڈی آئی خان سے بدعنوانی اور من پسند افراد کی بھرتی کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں ۔ وزیراعلی نے کہا کہ بدعنوانی ثابت ہونے پر ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، میرٹ کی بالادستی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا ۔ محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جہاد کررہی ہے، حقدار کو حق کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کامیاب امیدواروں کو ان کا حق دیا جائے گا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ
سرکاری اہلکار عوامی خدمت اور شفافیت کو اپنا نصب العین بنائیں، خیبر پختونخوا میں کرپٹ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں