212

ضلعی جنرل سیکرٹری فخر اعظم کی قیادت میں لویر چترال میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے اڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ہدایت پر نامزد ضلعی جنرل سیکرٹری فخر اعظم کی قیادت میں لویر چترال میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے جمعرات کے روز اڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اوران سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ویلج کونسل خورکشاندہ کے چیر مین شاہد احمد کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینئر رہنما مختار علی شاہ، شیر جہان ساحل، نذیر احمد، عیداللہ عیدی اور دوسروں نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ آئینی ادارہ ہونے کی بجائے پی ڈی ایم کی زیلی ادارے کا کردار ادا کررہی ہے اور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بعدازاں جلوس مختلف مقامات سے گزر تا ہوا چترال پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں