ویلج کونسل بانگ اپر چترال نے سیلاب اور دریائے یارخون سے متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کئے۔

ویلج کونسل بانگ نے سیلاب سے متاثر گاؤن پترانگاز کے مکینوں کو پانی کی بحالی لے لئے پائپ فراہم کیے۔
مون سون بارشوں کی وجہ سے گاون پترانگاز یارخون کو پینے کے پانی کا قلت پیدا ہو گیا تھا، سیلاب کی وجہ نہ صرف پانی بلکہ مین یارخون روڈ بھی بند تھا، 5 اگست 2022کو چئیرمین وی سی بانگ جناب شیر نواز خان ، جنرل کونسلر ظاہر الدین ، کسان کونسلر رحمن کے ہمراہ پینے کے پانی کی بحالی کو یعقنی بنانے کے لئے متاثرین سیلاب کو پائپ فراہم کئے، اس موقع پر گاؤن میں پترانگاز تنظیم کے نمائندے بھی تھے۔ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے منتخب نمائندگان نے کہا ، کہ وہ پترانگاز گاون کے لئے آبپاشی اور آبنوشی کے پانی کی بحالی کے ہر ممکن تعاون کے لئے اپنے عملے کساتھ حاضر ہیں۔
وہ انکی داد راسی کو نہ صرف اولین ترجیح دیتے ہیں، بلکہ وہ اسے خدمات کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔
بعد ازاں وہ میں یارخون روڈ پر بحالی کے لئے ٹھیکہ دار کی طرف سے جاری ٹریکٹر کے زریعے کام کو غیر تسلی بخش روک دیا ، بلڈوزر یا بھاری مشین لگا کر روڈ صاف نہیں کیا جاتا، تب تک وہ متاثرہ جگے کے نام پر فنڈ کھانے والے کے خلاف ہر فورم تک جانے لیے تیار ہیں۔
اسکے بعد چیئرمین نے اپنے وی سی اسٹاف کیساتھ مہرتنگ گاون میں دریا کے کٹاو سے نقصانات کا ازالہ، بحالی اور عوام کو حوصلہ افزائی دینے کے لئے ان کے گھر گئے۔ اس موقع پر انہوں مہرتنگ گاؤن کو مزید خطرات اور نقصانات سے بچانے کے لئے حفاظتی بند بنانے کے لئے پچاس ہزار اعلان کیا ، اور وہاں کام کی نگرانی اور حفاظتی پشتے کو تیار کرنے تک ڈیوٹی کے یوتھ کونسلر فدا کو کہا۔ جس سے متاثرین نے بہت خوشی کا اظہار کیا، اور چیئرمین ویلج کونسل بانگ اور جملہ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔




