198

چترال گرڈ اسٹیشن کو دریا کی کٹائی سے محفوظ بنایا جائے عالمزیب خان جنرل کونسلر وی سی بروز

چترال(نمائندہ)وی سی بروز کے جنرل کونسلر عالمزیب خان،عمائدین جوٹی لشٹ حسین احمدخان،شاہ افضل خان،جلیل خان اور محمد اقبال نے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام اور وزیراعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال گرڈ سٹیشن کو دریائے چترال کی کٹائی سے محفوظ بنایا جائے۔دریا میں طغیانی کے سبب گرڈ سٹیشن، ماربل فیکٹریز،این اے ایچ روڈ اور عوامی زرعی اراضی کو شدید خطرات کا سامنا ہے گرڈسٹیشن کی بدولت محکمہ پیسکو کروڑوں کی آمدن پیداکرتاہے مگر اس کی حفاظت کے لئے کوئی قدم نہیں اُٹھاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں