291

شیشی کوہ مدک لشٹ روڑ گذشتہ 20دنوں سے دروش مدک لشٹ روڑ ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بندہے/محمدالیاس

چترال(نامہ نگار)مدک لشٹ سے تعلق رکھنے والانوجوان سوشل ورکرمحمدالیاس نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ سیلاب کی وجہ سے گذشتہ 20دنوں سے دروش مدک لشٹ روڑ ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بندہے ۔حکومت اورمتعلقہ ادارے بلنددعواہ کرنے کے باوجود شیشی کوہ مدک لشٹ ویلی روڑ کوبحال کرنے کانام نہیں لیتے ہیں جوانتہائی افسوس کامقام ہے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان شیشی کوہ کے دورپربھی آئے تھے وہاں بھی اس روڑکوبحال کرنے کانام بھی نہیں لیا گیا۔حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مدک لشٹ پاکستان تحریک انصاف کو90فیصدووٹ ملے تھے ۔مگرآج روڑ کے بحال کے کاموں میں اس ویلی کانام لینے والا کوئی نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں