تازہ ترین

گلگت بلتستان کی عوام کو چوکر کھلایا جا رہا ہے صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر اسمبلی سعدیہ دانش

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر اسمبلی سعدیہ دانش نے صوبائی حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی اور ان کی کابینہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ ان کی حکومت کو دو سال ہو رہے ہیں جب وفاق میں ان کی حکومت تھی گندم کا بحران اور ناقص آٹے کی فراہمی اسی وقت سے شروع ہوئی ہے جب سے انہوں نے اقتدار سنبھالا ہے۔ صوبائی حکومت کے وجود میں آنے سے لیکر آج تک گلگت بلتستان کی عوام کو چوکر کھلایا جا رہا ہے یہ کوئی وفاقی حکومت کے تبدیل ہونے کے بعد کا معاملہ نہیں ہے جب بھی صوبائی حکومت سے ان کی کارکردگی پر سوال کریں تو وہ جواب میں اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق اپوزیشن پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہیں اسی طرح آج بھی اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کے لیے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور اپوزیشن کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ 10 ارب کی گندم سبسڈی لے جائیں اور پورا گندم کا کوٹہ پورا لے آئیں اگر اپوزیشن 10 ارب میں گندم کی سبسڈی ریگولیٹ کرتی ہے اس نظام کو ٹھیک کر سکتی ہے تو آپ کے پاس حکومت میں رہنے کا کیا جواز بنتا ہے

Related Articles

Back to top button