ڈی پی او اپر چترال کا علاقہ اویر کا دورہ کھلی کچہری سے خطاب

چترال(پریس ریلیز) ڈی پی او اپر چترال نذیر خان نے علاقہ اویر کا دورہ کیا ، اس دورہ میں ایس پی انویسٹیگیشن ستار خان بھی ڈی پی کے ہمراہ تھے ، علاقہ اویر پہنچنے پر علاقہ عمائدین نے ڈی پی او کا پرتپاک استقبال کیا ، پولیس کی طرف سے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، کھلی کچہری میں زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ شرکا نے علاقہ کے مسائل سے ڈی پی او کو اگاہ کیا ۔ڈی پی او نے اپنے خطاب میں عوام اویر کی طرف سے اجا گر کردہ تمام تر امو ر کی جو پولیس سے متعلق تھے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ۔ دیگر محکمو ں سے متعلق مسائل سے متعلق ڈی پی او نے یہ یقدہانی کروائی کہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے عوام اویر کے ساتھ ہر فورم میں جانے کو تیار ہیں ، اور یہ بھی کہا کے ڈی پی او اپر چترال کے آفس کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں آپ کسی وقت بھی اپنے مسائل کے حل کی خاطر اسکتے ہیں ۔ عوام اؤیر نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈی پی او نے تھانہ اویر کا بھی دورہ کیا ۔ علاقہ میں ہونے والے جرائم کا جائزہ لیا ،تھانہ کی انسپکشن کی ،جوانوں کے مسائل سنے ، منشیات کے خلاف جاری مہم میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور انڈر ایج موٹرسائیکلسٹ کے خلاف فوری لیگل ایکشن کے احکامات بھی جاری کردی.



