کالاش ویلی بمبوریت کے بالائی سیاحتی مقام اور گرمائی چراگاہوں تک پہنچنے کیلئے اوستوئے روڈ ہفتے کے روز افتتاح

چترال ( نمایندہ ) کالاش ویلی بمبوریت کے بالائی سیاحتی مقام اور گرمائی چراگاہوں تک پہنچنے کیلئے اوستوئے روڈ ہفتے کے روز افتتاح کر دیا گیا ۔ معاون خصوصی وزیر زادہ کے سیکرٹری اور ویلج کونسل کے ناظم فخر اعظم نے وزیر زادہ کی طرف سے روڈ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرصدر تحریک انصاف تحصیل دروش ثمین خان ، صدر تحصیل چترال ارشاد احمد ، چیرمین ویلج کونسل بمبوریت خلیل الرحمن ، سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل عبد المجید قریشی ، یحی قریشی کے علاوہ عمائدین علاقہ اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ سڑک کےتختی کی نقاب کشائی کی گئی ۔ اور ایسکیویٹر چلاکر کام کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے جو کام کررہی ہے ۔ قیام پاکستان کے بعد اب تک اس کی مثال نہیں ملتی ۔ خصوصا کالاش ویلیز میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔ تمام لوگ ان کے معترف ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور وزیر اعلی محمود خان چترال کی ترقی میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اور معاون خصوصی وزیر زادہ نے ان کے سامنے چترال کا جو منصوبہ بھی پیش کیا ۔ وزیر اعلی نے خوشی سے اس کی منظوری دی ۔ اسی طرح چترال کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ہوا ہے ۔ وی سی ناظم خلیل الرحمن نے کہا ۔ کہ تحریک انصاف کے قابل تعریف کاموں کو دیکھ کر میں بھی خان کے قافلے میں شامل ہوا ہوں ۔ اور مجھے امید ہے ۔ کہ عوامی مفاد کے یہ منصوبے تعمیر ہوتے رہیں گے ۔ روڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا گیا ۔ کہ یہ مقامی لوگوں کے چراگاہوں اور تفریحی مقامات تک پہنچنے اور سیاحتی منزلوں کی دریافت کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ کیونکہ یہ قدرتی نظاروں سے بھر پور وادی ہے ۔ اس سڑک کی تعمیری لاگت چار کروڑ بتیس لاکھ پینسٹھ ہزار روپے ہے ۔ قبل ازین سڑک کی تعمیر پر مقامی لوگوں نےمہمانوں کو گھوڑوں پر بیٹھا کر جلوس کی شکل میں تقریب کے مقام تک لے گئے ۔ اور پاکستان تحریک انصاف ، عمران خان ، وزیر اعلی محمود خان اور معاون خصوصی وزیر زادہ کے حق میں نعرے لگائے ۔ جس پر پوری وادی گونج اٹھی ۔




