تازہ ترین

مہتر چترال ملک کے تمام عدالتوں میں بلچ شوتار کیس جیت چکا ہے ۔ ڈی سی چترال کا اسے سرکاری مکیت قرار دینے کا نوٹیفیکیشن غلط فہمی ہو سکتی ہے

چترال(محمدرحیم بیگ سے)بلچ شوتار سے متعلق ڈپٹی کمشنر لویر چترال کے ایک نوٹیفیکشن جس میں بلچ شوتار کو سرکاری ملکیت قرار دیا ھے اس پر اظہار خیال کرتے ھوئے معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ بلچ شوتار جس کو اپ ریوبیڈ کہتے ھے اس سلسلے میں ایک مقدمہ اھالیاں بلچ بزریعہ نماٸندھ ظفر علیشاہ مہتر چترال کے خلاف سٸنر سول جج چترال میں داٸیر کیا اس میں ڈی سی سرکاری ریوربیڈ کا موقف لیکر فریق تھا اور سینئر سول جج نے مہتر کے حق میں فیصلہ دیا تو اس فیصلے کو اپ کے پیشرو ڈی سی اور اھالیان بلچ نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کے عدالت میں اپیل کے زریعے چیلنچ کیا اور سیشن جج نے اپیل خارچ کرکے مہتر کے حق میں فیصلہ دیا اس فیصلے کو ظفر علی شاہ اھالیان بلچ نے ھاٸی کورٹ میں چیلنچ نھیں کیا جبکہ ڈی سی چترال نے ھاٸی کورٹ میں چیلنچ کیا ھاٸی کورٹ نے بھی مہتر کے حق میں فیصلہ دیا اس فیصلے کو ڈی سی چترال نے سپریم کورٹ میں چیلنچ کیا سپریم کورٹ میں کارواٸی کے دوران محکمہ ایریگیشن اور سرکار نے بزریعہ ڈی سی ھاٸی کورٹ میں فراڈ دھوکہ دھی قرار دیکر 12:2 cpc کے تحت فیصلے کو چیلنچ کیا ادھر سپریم کورٹ نے ایک بار پھر ڈی سی چترال کی پیٹشن خارچ کرتے ھوے ھاٸی کورٹ کو تین مہنوں کے اندر 12:2 کی درخواست نمٹانے کا حکم دیا اور ھاٸی کورٹ نے 11ستمبر 2022 کو مہتر کے حق میں فیصلہ دیکر درخواست خارچ کردی ابھی بلچ شوتار کے بابت کسی بھی عدالت میں کوٸی مقدمہ زیر سماعت نھیں اور عدالت نے یہ حکم دیا تھا کہ بلچ شوتار نھیں مہتر چترال کی ملکیتی مقبوضہ زمین ھے جو دریا میں flood کی وجہ سے شوتار کی شکل اختیار کیا ھے ۔۔۔لہذا شکار پر پابندی کے بارے میں جو حکم صادر کرتا ھو وہ اپ کا محکمہ واٸلڈ لاٸف کا معاملہ ھے تاھم بلچ شوتار سرکاری ریوربیڈ نھیں بلکہ مہتر کی ملکتی مقبوضہ جاٸداد قرار دیا گیا ھے یہ تمام فیصلہ میں اپ کو محیا کر سکتا ھوں ۔اپ کو کسی نے غلط قانونی مشوارہ دیا ھے اس کی وجہ سے اپ کے وقار عزت میں کمی اۓ گی اپ سکشن crpc144سب سکشن 4 کے تحت اپنا فیصلہ Reverse alter modfiy کر سکتے ھے ۔

Related Articles

Back to top button