20 ھزار خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وساطت سے 25000 ھزار روپے فی خاندان ریلیف پیکج کے طور پر ملے ہیں۔ سلیم خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے BISP فیصل کریم کنڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے ان کا شکریہ ادا کہ چترال لویر اور اپر کے سیلاب سے متاثرہ تقریباً 20 ھزار خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وساطت سے 25000 ھزار روپے فی خاندان ریلیف پیکج کے طور پر ملے ہیں۔ سلیم خان نے مذید کہا کہ کچھ علاقوں میں سیلاب متاثرین کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں ہے ان کو بھی شامل کرکے ریلیف پیکج دیا جائے۔ جس پر کنڈی صاحب نے یہ یقین دہانی کی کہ ڈپٹی کمشنر لویر اور اپر کی طرف سے جو لسٹیں ہمیں ملیں گے ان سب کو ریلیف پیکج میں شامل کیا جائے گا۔ آخر میں سلیم خان نے معاون خصوصی اس لئے بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کے درخواست پر لٹکوہ یو سی کو بعد میں پروگرام میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے تقریباً 1000 خاندانوں کو ریلیف پیکج مل گئے جو کہ پہلے فیز میں شامل نہیں تھے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی یقین دہانی کی کہ ایک ماہ بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دوبارہ سروے کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت چترال کے مذید غریب خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا



