تازہ ترین

ایون کالاش ویلیز روڈ کے سیکشن ون کے زمینات کے معاوضے نومبر کے اخری ہفتے تک ادا کئےجائیں گے اسسٹنٹ کمشنر وقاص مسعود چوہدری

چترال (محکم الدین ) اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص مسعود چوہدری نےچیرمین وی سی ایون ون وجیہ الدین کی زیر قیادت ایون روڈ کمیٹی اور زمین مالکان کے وفد سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا ۔ کہ عنقریب کالاش ویلیز روڈ کا ایون سے گزرنے والی زمینات کے معاوضے کی آدائیگی شروع کی جائے گی ۔ انتظامیہ چترال کی طرف تمام ضروری کاروائی کی تکمیل کے دستاویزات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو برائے منظوری بھیج دیے گئےہیں ۔ ان کی طرف سے ضروری احکامات کے بعد زمین معاوضےکے چیکوں کی تقسیم کا عمل شروع ہوگا ۔ اور میں وفدکو یقین دلاتا ہوں ۔ کہ چیکوں کی تقسیم نومبر کے آخری ہفتے تک کیا جائے گا ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ یہ آدائگیاں صرف سیکشن ون کی حدود یعنی فارسٹ چیک پوسٹ ایون صحن تک کے زمینات کے لئے کئے جائیں گے ۔ جبکہ دیگر آدائیگیاں مرحلہ وار فنڈ کی فراہمی کے ساتھ ہوتے رہیں گے ۔ وقاص مسعود نےکہا ۔ کہ جو زمین مالکان اپنی زمین کاشت کریں گے۔ ان کی محنت اور اخراجات ضائع ہوں گے ۔ اس لئے میری طرف سے ان کو یہ پیغام ہے ۔ کہ وہ زمینات جو اس سڑک میں استعمال ہوں گے ۔ جن پر نشانات لگے ہوئے ہیں ۔ ان کو کاشت کرکے اپنے پیسے اور وقت ضائع نہ کریں کیونکہ ان کو اس فصل کی کاشت کاکوئی معاوضہ نہیں دیا جائےگا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون اور سین لشٹ کی زمینات انتہائی زرخیز ہیں ۔ لیکن زمین کی زرخیزی کی نسبت معاوضہ بہت کم تھا ۔ جسے بہت کوششوں بعد اب بڑھا دیا گیا ہے ۔ تاہم میں نے بعض غیر ضروری زمینات جو سڑک میں شامل کئے گئے تھے ۔ ان کو ختم کردیا ہے ۔ تاکہ سڑک صاف و شفاف طریقے سے تعمیر ہو ۔ اور کوئی اس سے غلط فائدہ نہ اٹھاسکے ۔ قبل ازین چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین وفد کی مقصد بیان کرتے ہوئےکہا ۔ ایون روڈ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اور اس روڈ کا اعلان 2015 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کیا تھا ۔ اور اس کا ٹینڈر بھی ہو چکا تھا ۔ لیکن ملک کے مختلف سیاسی حالات اور حکومتوں کی تبدیلی کی وجہ سے یہ سڑک مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہاہے ۔ جس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ ایون قصبےکے اندر سڑک کی آراضی کے معاوضے کی آدائیگی میں تاخیر سے لوگ اب بھی بے یقینی کا شکار ہیں ۔ اور دوسری طرف کئی مکانات اس سڑک کی زد میں آرہے ہیں ۔ اگر بروقت آدائیگیاں کی جائیں ۔ تو سردیاں آنے سے پہلے پہلے وہ اپنے لئے متبادل رہائش کا انتظام کرسکیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا ۔ کہ اس حوالے سے انتظامیہ انتہائی سنجیدہ ہے ۔ اور ہر پہلو پر غورکیا جا رہا ہے ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ لوگوں میں یہ تاثر پھیلنا غلط ہے ۔ کہ حکومت سڑک تعمیر کرے اور لوگوں کے زمینات کامعاوضہ نہ دے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس حوالے سے ایک اجلاس ایون میں جمعہ کے روز منعقد ہو گا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال بھی شرکت کریں گے ۔ وفد میں چیرمین وی سی ون وجیہ الدین ، چیرمین وی سی ٹو محمد رحمن ، سابق ممبر جندولہ خان ، عنایت اللہ اسیر ، حاجی بہادر علی ، نصیر اللہ خان، صوبیدار موڑدہ و دیگر موجود تھے ۔

Related Articles

Back to top button